تم جانتے ہو نا میں صرف تمہیں اپنے مقصد کیلئے استعمال کر رہی ہوں۔" اس نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کی جانب رخ موڑ کے پوچھا۔ اس نے دیکھا تھا کہ وہ ہلکا سا مسکرایا ہے اس کی بات پر۔ اگر وہ کوئی عام سی لڑکی ہوتی تو اس مسکراہٹ پر ضرور اپنی دنیا لوٹا دیتی۔ "ہاں!! جانتا ہوں." اس نے اسی نرم سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا تھا۔ "اور یہ بھی جانتے ہو گے کہ اپنا مقصد پورا ہونے کے بعد میں تمہاری طرف مڑ کے دیکھوں گی بھی نہیں." اس شخص کی مسکراہٹ زرا اور گہری ہوئی تھی۔ اف یہ عجیب انسان!!! کیا انسان اتنے بھی پیارے ہوتے ہیں اس نے ایک لمحے کیلئے سوچا اور پھر سر جھٹک دیا۔ "ہاں!! یہ بھی جانتا ہوں." وہی اطمینان بھری مسکراہٹ۔ "پھر ہر دفع میرے پیچھے کیوں چلے آتے ہو۔" پھر سوال کیا گیا۔ "کچھ چیزیں کہیں دور اندر ہمیشہ سے ہمیں معلوم ہوتی ہیں، لیکن ہم ان پہ کبھی یقین کرنا نہیں چاہتے، اس لئے ہمیشہ ان کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میں بھی وہی کر رہا ہوں۔" زایان نے دھیرے سے اپنا چہرہ اس کی جانب موڑا تھا۔ "تم سے کبھی ایسی بیوقوفی کی توقع نہیں کی تھی میں نے زایان۔" اس نے جیسے افسوس سے کہا تھا۔ "تمہیں پتہ ہے آج تک محبت کے بارے میں میں نے صرف کتابوں میں پڑھا تھا، میں جانتا تھا کہ محبت حسین ہوتی ہے۔ لیکن یہ نہیں پتا تھا کہ اتنی حسین ہوتی ہے۔" اس نے اس کی آگ سے بھری