ایک میری محبت ہے،ایک اللہ کی محبت ہے
اور اس کی محبت ہر شے پہ بھاری ہے
میں اس کی عبادت کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ عبادت کی توفیق دیتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں کعبے کی تصویر کو تکتی رہتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ میری آنکھوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں کروڑوں میں کھڑی اس کو پکارتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ کروڑوں آوازوں میں میری پکار سنتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اسکا نام لے کر سو جاتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ اپنے ذکر کے لیے مجھے بیدار کرتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اسکے دیدار کا سوچ کر مسکرا دیتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ میری اس تڑپ کو اور بڑھا دیتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اس کا حکم مان کر دنیا کو ناراض کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ اپنی آیات سے میری دلجوئی کرتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اس کی آیات پہ غور کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ میرے دل کو نور سے بھر دیتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں اس کا خیال آتے ہی گناہ ترک کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
میں ہر دکھ میں اس کو تلاش کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ کہتا ہے میں تمہاری شہ رگ سے بھی قریب ہوں،یہ اس کی محبت ہے
میں صبغت اللہ کو پسند کرتی ہوں،یہ میری محبت ہے
وہ مجھے اپنے رنگ میں رنگ دیتا ہے،یہ اس کی محبت ہے
اور اس کی محبت ہر شے پہ بھاری ہے۔۔
سبحان الله و بحمده
سبحان الله العظيم
حَسۡبِىَ ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ
❤عَلَيۡهِ تَوَڪَّلۡتُوَهُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡعَظِيمِ