#میدان_حشر
قسط نمبر ۶۲
باب نمبر ۱۴
"ابا حتی"
(وُہ شخص جو حرام حلال کا قائل نا ہو...)عامر جب کمرے میں واپس آیا تو طیات کو پُر سکون سوتا ہوا پاکر خود بھی مطمئن ہوگیا اور اپنی گود میں سوتے حماد کو نرمی سے بیڈ کے بیچ میں لیٹا دیا اور خود بھی ساتھ ہی لیٹ گیا اُس کی طرف کروٹ لے کر....
ڈیمر آن تھا جس کی روشنی میں وُہ حماد کے معصوم چہرے کو محبت بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا...
اُس نے دو انگلیوں سے اُسکے گالوں کو چھوا تو وُہ ذرا سا کسمسایا پھر دوبارہ پُر سکون ہوگیا...
طیات نے اُس کی طرف کروٹ لی تو اُسکی آنکھیں بھیگی ہوئی تھی مگر وُہ سورہی تھی...
عامر کو اُسکی بھیگی آنکھیں دیکھ کر حیرت ہوئی تھی پھر کُچھ سمجھ آنے والے انداز میں سے ہلاتا وُہ کہنی کے بل جُھک کر اُس نے نرمی
سے طیات کی آنکھیں صاف کی...
سر کے نیچے ہاتھ رکھ کر وُہ اب طیات کو دیکھ رہا تھا جو بہت پُر سکون دکھائی دے رہی تھی...
اُس کے لبوں پر مسکان دوڑ گئی پھر واپس اپنی جگہ پر لیٹ گیا...⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐⭐
"تُم طیات کے پاس کیوں گئی تھی جب ابوبکر کو تُم نے خود ہی شادی کی اجازت دے دی تھی..."
نائلہ نے گُم سم سی بیٹھی ماریہ سے پوچھا....
"ماریہ تُم سے پوچھ رہی ہوں کُچھ میں.."
نائلہ نے اُسکا بازو ہلایا تو وہ ہوش میں آئی..."آں... ہاں کیا کہہ رہی تھی تُم..."
ماریہ نے بکس کو سمیٹتے ہوئے کہا..."تُم کہاں گُم ہو ماریہ میں اتنی دیر سے بیٹھی یہاں بولے جا رہی ہوں..."
"کہی نہیں چلو گھر چلتے ہیں دیر ہورہی ہے.."
وُہ بیگ کندھے پر لٹکاتی ہوئے کھڑی ہوگئی..."ماریہ اِدھر دیکھو... دیکھو میری طرف.."
نائلہ نے اُس کا چہرہ اپنی طرف کیا..."اب صحیح صحیح بتاؤ کیا ہوا ہے..."
نائلہ نے اُس کے گال کو تھپکتے ہوئے کہا..."کہا نہ کُچھ بھی نہیں کیوں پیچھے پڑ گئی ہو..."
ماریہ نے جھلاتے ہوئے اُس کے دونوں ہاتھوں کو جھٹکا..."تُم بغیر بتائے نہیں جاسکتی..."
نائلہ اُس کے سامنے جا کھڑی ہوئی..."کیا بچپنا ہے یہ ہٹو آگے سے نائلہ دیکھو اِس وقت میں بہت پریشان کُچھ غلط منہ سے نکل جائے گا تو پلز ہٹ جاؤ.."
ماریہ نے لہجے میں نرمی لاتے ہوئے اِلتجا کی...نائلہ ٹس سے مس نا ہوئی.....
"پلز..."
ماریہ نے دوبارہ کہا....
نائلہ نے دوبارہ سر کو نفی میں ہلایا...
ماریہ نے اب دونوں ہاتھوں میں چہرہ چھپا لیا اور بینچ پر ہی بیٹھ گئی...
"ماریہ دوست کس لیے ہوتے ہیں آپکے سکھ دُکھ کے ساتھی پھر کیسے میں تمہیں اکیلا چھوڑ دوں جو بھی بات ہے مُجھے بتاؤ ہوسکتا ہے میں تمہیں کوئی بہتر مشورہ دے سکوں.."
نائلہ نے اُسکے چہرے سے ہاتھ ہٹاتے ہوئے کہا....
ماریہ رو رہی تھی...
"ماریہ رو تو مت..."
نائلہ نے اسے خود سے لگاتے ہوئے کہا...
YOU ARE READING
میدان حشر
Spiritualمیدان حشر نام سُن کے آپ لوگوں کے دماغ میں بہت سارے سوال ائے ہوگے یہ کہانی ہے ہی ایک ایسے شخص جو گناہوں کے دلدل میں گھرا ہوا ہے وہ اُس سے نکلنے کی کوشش بھی تب کرتا ہے جب وہ اُس میں مکمل سر تک دھنس چُکا ہوتا ہے تب اللّٰہ بھی اُسکی رسی دراز کرتے کرتے ا...