Episode 4

726 98 54
                                    

"میں آپ سے شادی کے لیے تیار ہوں۔۔ میری والدہ بھی راضی ہیں مگر۔۔ میری شرائط وہی ہیں۔۔۔ میں ایک عام سا مرد ہوں اور میرے ساتھ رہتے ہوئے آپ کو بھی ایک عام سے زندگی گزارنا پڑے گی۔۔ "
وہ سونے کی غرض سے لیٹی ہی تھی جب التمش کا فون آیا۔۔

"میں بھی راضی ہوں۔۔ فلحال مجھے اپنی جان اور عزت کی زیادہ پرواہ ہے اس لیے میں تمہارے لائف سٹائل میں ایڈجسٹ ہو جاؤں گی۔۔ "
اس نے سکھ کا سانس لیا۔۔ ورنہ اس شخص کو راضی کرنا کوئی آسان بات تو نا تھی۔۔ اوپر سے وہ ازمیر شاہ۔۔ وہ بار بار کال کر کے اسے معافی مانگنے پر مجبور کر رہا تھا جو وہ کبھی مر کر بھی نہیں مانگنا چاہتی تھی۔۔

"ٹھیک ہے۔۔ کل میری امی آپ کے گھر رشتے کی بات کرنے آ جائیں گی۔۔ "
وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا۔۔ فاریہ نے محسوس کیا جیسے وہ زبردستی حامی بھر رہا تھا۔۔

"اتنا فارمل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔۔ دادو کی ایک ہفتے بعد کی فلائٹ ہے امریکہ کی۔۔ وہ جانے سے پہلے میری شادی کروا کر جانا چاہتی ہیں۔۔ تو اسی ہفتے کے اندر اندر نکاح ہوجائے تو بہتر ہوگا۔۔ "
وہ اسے تفصیل بتا کر بولی۔۔

"یہ کچھ زیادہ جلدی نہیں ہے۔۔ "
التمش کو اختلاف ہوا۔۔

"جلدی تو ہے مگر جو کام کل بھی کرنا ہی ہے وہ آج کر لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔۔ "
وہ کندھے اچکا کر بولی۔۔

"مس فاریہ ہم نے شادی کرنی ہے۔۔ کوئی گڈے گڈی کا کھیل تو ہے نہیں جو یوں فٹافٹ سے کر لیا جائے۔۔ آخر کو کچھ رسم و رواج ہوتے ہیں کچھ تیاریاں ہوتی ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہے۔۔ "
وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا۔۔

"جناب التمش صاحب۔۔ ہماری کوئی لوو میرج نہیں ہو رہی جو تیاریاں کرنے کی ضرورت پڑے۔۔ سادگی سے نکاح کرو اور ایک ہفتے کے اندر اندر مجھے رخصت کروا کر لے جاؤ۔۔ "
فاریہ نے سنجیدگی سے کہہ کر فون بند کر دیا جبکہ التمش سوچ کر رہ گیا کہ کیسی لڑکی تھی یہ۔۔ خود ہی اپنی شادی کی بات بغیر کسی جھجک کے کر رہی تھی۔۔ التمش کو سخت ذہر لگتی تھیں ایسی لڑکیاں۔۔ اسے شرمانے والی۔۔ جھجکنے گھبرانے والی لڑکیاں پسند تھیں مگر یہ تو۔۔ کیسے منہ پھاڑ کر اپنی ہی شادی کی بات کیے جا رہی تھی۔۔۔

"اتنی جلدی سب کیسے ہوگا التمش۔۔؟ ایک ہفتے کے اندر اندر۔۔؟ اتنی تیاریاں ہوتی ہیں شادی کی۔۔۔ "
اس نے زوباریہ بیگم سے بات کی تو وہ پریشان ہوگئیں۔۔

"تیاری کیا کرنی ہے امی۔۔ سب سادگی سے ہوگا آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔۔"
وہ انہیں تسلی دے کر بولا۔۔

"مگر پھر بھی التمش۔۔ تم کن چکروں میں ہو۔۔ پہلے پسند کی لڑکی اور اب اتنی جلدی شادی۔۔ مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا ۔۔ "
وہ پریشان تھیں۔۔

"اپنے بیٹے پر بھروسہ رکھیں۔۔ میں نے آپ کو بتایا تھا نا فاریہ کی دادو کا۔۔ ان کہ فلائٹ ہے تو اس وجہ سے۔۔ "

YAAR E MAN❤ (On Hold)Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt